انٹر سکول چیمپئن شپ گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکول بورے والا نے جیت لی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)انٹر سکول چیمپئن شپ گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکول بورے والا نے جیت لی،تفصیلات کے مطابق ملتان بورڈانٹر سکول ہاکی چیمپئن شپ کا فائنل میچ گذشتہ روز گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکول بورے والا اور گورنمنٹ ہائی سکول کوہی والا(خانیوال) کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس کو گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکول بورے والا کی ٹیم نے صفر کے مقابلہ ایک گول سے جیت لیا فائنل میچ کے مہمان خصوصی ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکول ملک محمد افتخار اور سابق ہیڈ ماسٹر محمد سلیم طاہر تھے اس موقع پر محمد رمضان گجر ،شیخ دلدار اسلم،منظور احمد قادری اور ذوالفقار احمد بھی موجود تھے میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض محمد ارشد اور ریاض سجاد نے انجام دیئے فائنل میچ جیتنے پر ڈسٹرکٹ ہاکی کوچ شیخ محمد اسلم، سیکرٹری ڈی ایف اے اصغر علی جاوید(کامریڈ)،سابق صدر ڈی سی اے چوہدری جاوید اقبال،صدر چوہدری نعیم خالق نے ہیڈ ماسٹر،ٹیم کوچ اور کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔