الخدمت فاونڈیشن کی روزگار سکیم کے تحت مقامی شہری کو نیا رکشہ دے دیا گیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)الخدمت فاونڈیشن کی روزگار سکیم کے تحت مقامی شہری کو نئے موٹر سائیکل رکشہ کی چابی دینے کی تقریب الخدمت فاونڈیشن کے صدر عطاء الرحمان مناء کے ڈیرہ امرتسری گلستان کالونی میں منعقد ہوئی جس میں امیر جماعت اسلامی بورے والا عبدالوحید خالد،سٹی امیر سلیم طاہر بلوچ،نائب امیر حافظ یاسر وحید،(ر)ڈپٹی ڈائریکٹر زرعی ترقیاتی بنک سید سجاد حسین بخاری،سینئر صحافی فاونڈر ممبر پریس کلب اصغر علی جاوید(کامریڈ)،صدر پریس کلب چوہدری اصغر علی جاوید،محمد شیر خاں کھچی،ملک نعیم جاوید،شہزاد مصطفی چوہان،محمد لطیف خلجی اور دیگر نمائندہ شخصیات نے شرکت کی الخدمت فاونڈیشن کی طرف سے محمد خالد نامی بے روزگار شخص کو اپنے خاندان کی کفالت کیلئے روزگار سکیم کے تحت نیا رکشہ دیا گیا اس موقع پر صدر پریس کلب چوہدری اصغر علی جاوید نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن کے جہاں دیگر فلاحی منصوبے چل رہے ہیں وہاں روزگار سکیم کا اجراء ایک خوش آئیند منصوبہ ہے کسی بے روزگار کو بھکاری بننے سے بچانے کیلئے اسے ذریعہ روزگار دیکر اسکے پاوں پہ کھڑا کرنا انسانیت کی خدمت کا عظیم عمل ہے جس پر الخدمت فاونڈیشن کے تمام ذمہ داران اور ڈونرز قابل تحسین ہیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے