حکومت نجکاری کے عمل کو فوری بند کر کے نیا سٹاف بھرتی کرے۔شاہد باری چوہان

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)حاجی شاہد باری چوہان زونل چئیرمن سرکل وہاڑی کی زیر قیادت واپڈا کی نجکاری،سٹاف کی کمی اور تنخواہوں میں اضافے کیلئے میپکو ڈویژن بورے والا میں آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو ورکرز یونین کے زیر اہتمام پرامن احتجاج کیا گیا جس میں حاجی شاہد باری چوہان زونل چئیرمن سرکل وہاڑی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نجکاری کے عمل کو فوری بند کیا جائے،نیا سٹاف بھرتی کیا جائے،مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے اور ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے 100% اضافہ کیا جائے اس موقع پر سب ڈویڑنل چئیر مین چوہدری شاہد پرویز انور حسین بھٹی،چوہدری کامران گجر،سردار شکیل احمد ڈوگر،چوہدری ساجد خورشید،مہر ندیم،چوہدری شوکت،ملک امتیاز،ساجد چوہدری،قیصر حیات بھٹی،غضنفر گجر اور خالد محمود عقیل کے علاوہ کثیر تعداد میں عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے