عالمی ماحولیاتی تبدیلیوں سے پاکستان بری طرح متاثر ہوا ہے۔اصغر علی جاوید

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)چیئرمین تحفظ ماحولیات سوسائٹی اصغر علی جاوید نے کہا ہے کہ عالمی ماحولیاتی تبدیلیوں سے پاکستان بری طرح متاثر ہوا ہے جس سے موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ملک میں بڑی تباہی ہوئی جس کے اثرات سے ہم ابھی تک نہیں نکل پائے اس کے تدارک کیلئے حکومت سمیت ہم سب کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا پڑے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پریس کلب میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ شاپر بیگ کے خطرناک اور مضر اثرات کے بارے میں عوامی شعور کی بیداری کیلئے آگاہی دینا ہو گی موسمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام کیلئے شجر کاری کرنا انتہائی ضروری ہے اس میں تمام پاکستانیوں کو اپنے اپنے حصے کا پودا لگانا ہو گا۔