خسرہ کی وباء کم نہ ہو سکی،ڈی سی وہاڑی کا ہسپتال کا اچانک دورہ،انتظامات کا جائزہ

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)خسرہ کی وباء کم نہ ہو سکی،ٹی ایچ کیو ہسپتال میں خسرے سے متاثرہ 25 بچے داخل،ڈی سی وہاڑی کا ہسپتال کا اچانک دورہ،زیر علاج بچوں کو ہر ممکن علاج کی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت،تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح بورے والا میں بھی خسرہ کے وار جاری ہیں اور اس وباء کی شدت میں کمی نہ آ سکی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں دو روز میں خسرہ سے متاثرہ مزید 25 بجے داخل،متاثرہ بچوں کی زیادہ تعداد ایک سال سے کم عمر ہے مریضوں کی تعداد میں اضافہ پر ڈی سی وہاڑی آصف حسین شاہ نے اچانک ہسپتال کا دورہ کیا اور چلڈرن سپیشل وارڈ میں زیر علاج خسرہ سے متاثرہ بچوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں ہر ممکن ادویات کی فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ خسرہ سے متاثرہ زیادہ تر بچے وہ ہیں جنہیں ویکسین لگوائی گئی تھی لیکن اسکے باوجود وہ اسکا شکار ہوئے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ملک فاروق احمد اور ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر عمران بھٹی بھی موجود تھے۔