نہر میں شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکٹر پر کھڑی فصلیں اور ملحقہ آبادی بھی زیر آب آ گئی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)نہر میں شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکٹر پر کھڑی فصلیں اور ملحقہ آبادی بھی زیر آب آ گئی،محکمہ انہار کی ٹیم چھ گھنٹے تاخیر سے پہنچی،شگاف پر کرنے کیلئے آنے والی کرین بھی پانی میں پھنس گئی،آٹھ گھنٹے بعد بھی شگاف پر نہ کیا جا سکا،تفصیلات بورے والا کے قریب نواحی گاﺅں 431 (ای بی) کے قریب بنگلہ والی نہر میں 20فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکٹر پر زیر کاشت فصلوں کے علاوہ ملحقہ آبادی بھی زیر آب گئی محکمہ انہار کی ٹیم چھ گھنٹے تاخیر سے پہنچی شگاف پر کرنے کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت لائی گئی کرین بھی پانی میں پھنس گئی آٹھ گھنٹے گزرنے کے باوجود شگاف پر نہیں کیا جا سکا زیر آب آنے والی لاکھوں روپے کی قیمتی فصلیں بری طرح تباہ ہو گئیں مقامی لوگوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اس نقصان کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔