بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پاسکو بورے والا اور بہاولنگر زون میں ایک ارب سے زائد کی بے ضابطگیوں کے مقدمہ میں ایف آئی اے ٹیم بورے والا پہنچ گئی،ٹیم کے آنے سے قبل پاسکو افسران دفاتر سے غائب،مقدمہ کی روشنی میں ریکارڈ کی چھان بین کی جائے گی،ایف آئی اے حکام،تفصیلات کے مطابق پاسکو زون بورے والا اور بہاولنگر میں بار دانہ کی تقسیم کے دوران افسران و عملہ کی جانب سے کی جانے والی ایک ارب سے زائد کی بے ضابطگیوں پر پاسکو زونل ہیڈ بورے والا راﺅ محمد اکرم اور زونل ہیڈ بہاولنگر سمیت دیگر افسران کے خلاف درج مقدمہ کی تفتیش اور ریکارڈ کی چھان بین کیلئے ایف آئی اے ملتان کی ٹیم جونہی بورے والا پہنچی انکے آنے سے قبل ہی انچارج زونل ہیڈ اور پرچیز انسپکٹرز دفاتر سے غائب ہوگئے ایف آئی اے ٹیم کے مطابق ریکارڈ کی مکمل چھان بین کی جائے گی اور ملوث اہلکاران کے خلاف کاروائی ہوگی انہوں نے بتایا کہ اس مقدمہ میں بہاولنگر زون سے تین اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔