فارمیسی کی چھت پر ویلڈنگ کی چنگاریوں سے آگ بھڑک اٹھی،لاکھوں کا نقصان

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بورے والا کے بارونق بازار میں فارمیسی کی چھت پر ویلڈنگ کی چنگاریوں سے آگ بھڑک اٹھی،آگ نے فارمیسی اور دیگر دو ملحقہ دوکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا،لاکھوں روپے مالیت کی ادویات اور فوم گدے جل کر خاکستر،تفصیلات کے مطابق وہاڑی بازار میں واقع مقامی فارمیسی کی چھت پر سولر سسٹم کی تنصیب کے دوران ویلڈنگ کرتے ہوئے چنگاریاں گرنے سے آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ملحقہ دوکانوں کو بھی آگ کے شعلوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے فامیسی میں لاکھوں روپے مالیت کی ادویات جل گئیں جبکہ دیگر ملحقہ فوم گدے کی دوکان میں بھی لاکھوں روپے کا سامان جل گیا آگ کے بلند شعلے دور سے نظر آنے لگے آگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ٹیمیں اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہو گئیں اور انہوں نے کئی گھنٹے کی جہدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔
