پرائیویٹ سکولوں میں یتیم اور بے سہارا بچوں کو مفت تعلیم ملے گی۔یوسف کسیلیہ،فاروق احمد

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مسلم لیگ(ن) کے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری محمد یوسف کسیلیہ اور اسسٹنٹ کمشنر ملک فاروق احمد نے کہا ہے کہ کمشنر ملتان ڈویژن کے ویژن کی تکمیل کیلئے یتیم اور بے سہارا بچوں کو نجی تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم کی سہولت کے علاوہ کتب اور یونیفارم بھی ملے گی،بے سہارا اور یتیم بچوں کو دیگر بچوں کی طرح اب نجی اداروں میں تعلیم کے حصول کے یکساں مواقع میسر آئیں گے جس سے ان بچوں کی محرومیوں کا بھی ازالہ ہو گا،ان خیالات کا اظہار انہوں پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن اور محکمہ تعلیم کے مابین یتیم اور لاوارث بچوں کیلئے نجی تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم کی سہولت دینے کے حوالہ سے ایم او یو پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے عہدیداران عبدالسلام دانش،ملک رضا اعوان،میاں صہیب عالم،ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر نثار احمد اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔