تیسری رشید میموریل پنجاب تائیکوانڈو چیمپیئن شپ فیصل آباد ڈویژن نے جیت لی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تیسری رشید میموریل پنجاب تائیکوانڈو چیمپیئن شپ فیصل آباد ڈویژن نے جیت لی،لاہور ڈویژن نے دوسری اور ملتان نے تیسری پوزیشن حاصل کی،تفصیلات کے مطابق آفیشل تائیکوانڈو اکیڈمی بورے والا کے زیر اہتمام تیسری رشید میموریل پنجاب تائیکوانڈو چیمپیئن شپ قائد اعظم سٹیڈیم کے جمنیزیم ہال میں منعقد ہوئی جس میں پنجاب بھر کے آٹھ ڈویژنوں کی ٹیموں نے حصہ لیا چیمپیئن شپ کے چیف آرگنائزر بلیک بیلٹ سید مشتاق احمد شاہ تھے ان مقابلوں میں مختلف ویٹ کے کھلاڑیوں نے اپنے فن کے خوب جوہر دکھائے تقسیم انعامات کی تقریب کے مہمانان خصوصی ایم این اے عائشہ نذیر جٹ کے بھائی عمر نذیر جٹ،صدر پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن مہر شبیر احمد،صدر پریس کلب چوہدری اصغر علی جاوید، چیئرمین تائیکوانڈو لورز اکیڈمی شہزاد مصطفی چوہان،لطیف خلجی،رانا ایاز اکمل اور سعید سرور بھٹی تھے جبکہ اس چیمپیئن شپ میں صدر تائیکوانڈو لورکلبز پاکستان غلام شبیر عادل اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر آصف علی نادر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے