نکھٹو خاوند بیوی بچوں کو بے یارو مددگار چھوڑ کر چلا گیا،وزیر اعلیٰ پنجاب سے مالی امداد کی اپیل

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)نکھٹو خاوند بیوی بچوں کو بے یارو مددگار چھوڑ کر چلا گیا،تفصیلات کے مطابق نواحی آبادی 435(ای بی) کی رہائشی خاتون نصرت بی بی جس کی شادی ملتان کے رہائشی راﺅ محمد عدنان سے ہوئی تھی جس کے بطن سے دو بچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی بھی پیدا ہوئے بیٹی 4سالہ فاطمہ ہے جبکہ سات سالہ بیٹا اسد اللہ جو معذور بھی ہے اس کا خاوند محنت مزدوری کر کے گھریلو معاملات چلاتا تھا اور کرایہ کے مکان میں رہتے تھے ایک دن وہ کرایہ کا دوسرا مکان تلاش کرنے کے لیے گئی جب واپس آئی تو اس کا خاوند گھر چھوڑ کر چلا گیا اور واپس نہ آیا تو تلاش بسیار کے بعد وہ لوگوں سے پیسے لیکر واپس اپنے والد کے پاس بورے والا آ گئی اس کا والد انتہائی ضعیف اور غریب ہے اور کوئی ذریعہ معاش نہیں ہے کسمپرسی کی زندگی گذار رہے ہیں سات سالہ بیٹا جسمانی طور پر معذور ہے اس نے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف،ڈپٹی کمشنر وہاڑی اور مخیر حضرات سے مالی ا مداد کی اپیل کی ہے رابطہ نمبر 03061843574 ہے۔