پیٹرولنگ پولیس کی بڑی کارروائی،ناجائز اسلحہ بورے والا لانے کی کوشش ناکام بنا دی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پیٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ کچی پکی کی بڑی کارروائی،حاصل پور سے بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ بورے والا لانے کی کوشش ناکام،کار سے 75 پسٹل برآمد،ملزم گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا،تفصیلات کے مطابق ایس پی پیٹرولنگ محمد امجد خاں اور ڈی ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس محمد یاسین کی زیر نگرانی انچارج کچی پکی پیٹرولنگ چیک پوسٹ رانا محمد شیراز،اے ایس آئی طارق محمود اور طاہر لطیف نے مخبر کی اطلاع پر ناکہ لگا کر ایک مشکوک سفید رنگ کی کار نمبری ایل ای بی/ 8177 کو روک کر تلاشی لی تو جدید اسلحہ سے بھرے تین کارٹن جن میں 75 پسٹل 30 بور چھپائے ہوئے تھے برآمد کر کے کار اور اسلحہ قبضہ میں لے لیا جبکہ اس کے ڈرائیور محمد امین صدیق ولد محمد صدیق سکنہ حاصل پور کو گرفتار کر کے اسکے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ملزم قبل ازیں بھی ناجائز اسلحہ کے متعدد مقدمات میں ملوث ہے اور مختلف شہروں میں ناجائز اسلحہ سپلائی کرتا آ رہا ہے۔