سکول سے گھر واپس جاتی 9 سالہ بچی پر نامعلوم سائیکل سوار نوجوان نے تیزاب پھینک دیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تیزاب گردی کا واقعہ،سکول سے گھر واپس جاتی 9 سالہ بچی پر نامعلوم سائیکل سوار نوجوان تیزاب پھینک کر فرار ہو گیا،بچی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 435 ای بی میں تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں سکول سے گھر واپس جاتی 9 سالہ بچی ہادیہ پر نامعلوم سائیکل سوار نوجوان تیزاب پھینک کر فرار ہو گیا بچی کو طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز کے مطابق تیزاب سے لڑکی کا چہرہ اور سرجزوئ متاثر ہوئے ہیں ڈی پی او وہاڑی منصور امان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے اور ڈی ایس پی بورے والا ظفو اقبال ڈوگر نے ہسپتال جا کر بچی کی عیادت کی اور والدین کو فوری انصاف کا یقین دلایا ہے۔