گھر کا واحد کفیل قوت سماعت و گویائی سے محروم نوجوان ملازمت کیلئے تین سال سے در بدر

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)گھر کا واحد کفیل قوت سماعت و گویائی سے محروم نوجوان ملازمت کیلئے تین سال سے در بدر،خصوصی افراد کے کوٹہ میں دی جانے والی درخواستوں پر بھی ملازمت نہ مل سکی،گھر میں نوبت فاقوں تک جا پہنچی،ڈپلومہ ہولڈر خصوصی نوجوان کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے روزگار کی فراہمی کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق بورے والا کے نواحی گاﺅں 445(ای بی) کے رہائشی غریب محنت کش گھرانے کے سپیشل ایجوکیشن ڈپلومہ ہولڈر قوت سماعت و گویائی سے محروم نوجوان الطاف حسین نے میڈیا کو بتایا کہ اسکے والدین فوت ہو چکے ہیں کرایہ کے مکان میں اپنے چھوٹے چھوٹے بہن بھائیوں کی کفالت کیلئے محنت مزدوری کر رہا ہے گزشتہ تین سالوں کے دوران وہ محکمہ تعلیم،ٹیکنیکل ایجوکیشن،ماتحت عدالتوں،بہاﺅ الدین زکریا یونیورسٹی اور دیگر کئی محکموں میں خصوصی افراد کے کوٹہ پرملازمت کیلئے اپلائی کرتا آ رہا ہے لیکن ابھی تک سفارش نہ ہونے کی وجہ سے ملازمت نہیں ملی ہوشرباءمہنگائی میں بہن بھائیوں کی کفالت بہت مشکل ہو چکی ہے اور گھر میں اکثر فاقہ کشی کرنا پڑتی ہے الطاف حسین نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے روزگار کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔