نمایاں پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کسی بھی ادارے کا فخر ہوتے ہیں۔ملک فاروق احمد

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)اسسٹنٹ کمشنر بورے والا ملک فاروق احمد نے کہا ہے کہ نمایاں پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کسی بھی ادارے کا فخر ہوتے ہیں ایسے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی آگے بڑھنے میں جذبہ پیدا کرتی ہے ہماری نئی نسل میں بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے انہیں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اعلی تعلیم کے حصول کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہوتی ہے تا کہ وہ مختلف شعبوں میں جدید علوم حاصل کر کے ناصرف اپنے روزگار کے قابل ہوں بلکہ ملکی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کر سکیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گریجوایٹ کالج آف کامرس بورے والا میں منعقدہ سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کی صدارت کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عبدالشکور نے کی جبکہ اس تقریب میں سابق اراکین اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں،سردار خالد محمود ڈوگر،بزنس کوچ شاہد حسین جوئیہ،ڈاکٹر ندیم عابد،ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر نثار احمد،کنونئیر سول سوسائٹی نیٹ ورک عبدالروف چوہدری،سیکرٹری کوآرڈینیشن سید زاہد حسین مشہدی،چئیرمین یوگا فرینڈز چوہدری طاہر محمود،صدر پریس کلب چوہدری اصغر علی جاوید،سابق صدر پریس کلب اصغر علی جاوید کامریڈ،ڈائریکٹر پروگرامز عبدالطیف غزنوی،ظفر علی بھٹی،چوہدری ندیم عباس،ملک محمد نواز،مہر وسیم احمد اور دیگر نمائندہ شخصیات بھی موجود تھیں تقریب میں مختلف کھیلوں اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں میں پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے