بے قابو رکشہ نے پیدل جاتے ہوئے یوگا کلب کے ممبران کو کچل دیا،ایک جاں بحق،دو زخمی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بے قابو رکشہ نے پیدل جاتے ہوئے یوگا کلب کے ممبران کو کچل دیا،یوگا فیملی کا انتہائی ایکٹو ممبر حافظ عبدالوحید جاں بحق ہو گئے جبکہ سابق سیکرٹری بار حاجی رحمان کھوکھر سمیت دو یوگی زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق یوگا کلب کامرس کالج کے ممبران حافظ عبدالوحید(ایپل موبائل والے)،سابق سیکرٹری بار و سینئر وکیل حاجی محمد رحمان کھوکھر اور دیگر چار ممبران صبح یوگا سیشن سے فارغ ہو کر حسب معمول پیدل واپس گھروں کو جا رہے تھے کہ جامعہ الفاروق کے قریب عقبی جانب سے آنے والے تیز رفتار موٹر سائیکل رکشہ نے بے قابو ہو کر انہیں کچل دیا جس سے حافظ عبدالوحید،حاجی رحمان کھوکھر اور دیگر ایک یوگی زخمی ہو گئے جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا حافظ عبدالوحید کو سر میں شدید چوٹ لگنے کی وجہ سے تشویشناک حالت میں ساہیوال ریفر کر دیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے رستہ میں دم توڑ گئے حاجی رحمان کھوکھر اور دیکر ایک زخمی یوگی کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔
