مسلح ڈاکوﺅں کا اغوا کے بعد پولیس ہیڈ کانسٹیبل پر تشدد،4 لاکھ سے زائد نقدی لوٹ کر فرار

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تھانہ ماڈل ٹاﺅن کی حدود میں 4 مسلح ڈاکوﺅں کا اغوا کے بعد پولیس ہیڈ کانسٹیبل پر شدید تشدد،4 لاکھ سے زائد نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری 4 موٹرسائیکلوں سمیت قیمتی مال و زر سے محروم ہو گئے،تفصیلات کے مطابق سرکل بورے والا میں ڈاکو و چور سرگرم ہیں تھانہ ماڈل ٹاﺅن کے علاقہ میں پولیس ہیڈ کانسٹیبل غلام رضا سکنہ 323 ای بی کو 4 مسلح ڈاکوﺅں نے چونگی نمبر 5 بورے والا سے کار میں اغواءکر لیا اور اسے شدید تشدد کا نشانہ بنا کر 4 لاکھ 15 ہزار نقدی لوٹ لی اور اسے گاڑی سے باہر پھینک کر فرار ہو گئے شہری روحیل کا موٹرسائیکل میونسپل کمیٹی کے دفتر سے چوری ہو گیا رضوان کا موٹرسائیکل کچہری سے چوری،صابر حسین کا موٹر سائیکل ڈاکٹر سیف اللہ کے کلینک کے باہر سے چوری کر لیا گیا تھانہ ساہوکا کی حدود سے نذیر احمد کا موٹرسائیکل چوری ہو گیا زمیندار مقصود کے کھیتوں سے چور اڑھائی لاکھ مالیتی ٹرانسفارمر چوری کر کے فرار،تھانہ شیخ فاضل کی حدود سے وارث علی کے ڈیرے سے چور ایل ای ڈی،بکری و مرغے چوری کر کے فرار ہو گئے پولیس وارداتوں پر مصروف تفتیش ہے۔