پنجاب کالج کی بورے والا میں 14 سالہ تعلیمی خدمات مکمل ہونے پر تقریب کا انعقاد

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پنجاب کالج کی بورے والا 14 سالہ تعلیمی خدمات مکمل ہونے پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر پنجاب کالج پروفیسر مجید اکبر،پرنسپل پنجاب کالج پروفیسر ایاز مشتاق اور وائس پرنسپل پروفیسر محمد شفیق نے طلباء اور دیگر سٹاف کے ہمراہ کیک کاٹا اس موقع پر ڈائریکٹر پنجاب کالج پروفیسر مجید اکبر کا کہنا تھا کہ بورے والا کو دی سٹی آف ایجوکیشن کا اعزاز دلوانے میں پنجاب کالج کے طلباء و طالبات نے ہمیشہ اپنی صلاحیتوں کی بدولت اپنا کردار ادا کیا ہے ہمارا مقصد نئی نسل کو موجودہ دور کے تقاضوں کا مقابلہ کرنے کیلئے جدید تعلیم سے روشناس کروانا ہے اس ادارے کے طلباء و طالبات آج ملک کے مختلف شعبوں میں اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور علم کی جو شمع 14 سال قبل جلائی گئی تھی اسکی روشنی استفادہ حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے ذریعے آج ملک کے کونے کونے میں پھیل رہی ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے