آئی ایس ایف کی طرف سے فوارہ چوک میں مرشدِ افطار پارٹی کا اہتمام

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)آئی ایس ایف بورے والا کی طرف سے فوارہ چوک میں مرشدِ افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں پی ٹی آئی راہنما ایم پی اے خالد نثار ڈوگر،ٹکٹ ہولڈر چوہدری عبدلوحید گریوال،ثاقب اعجاز بھٹی،غلام مصطفیٰ بھٹی،ملک فاروق اعوان،محمد رمضان جٹ،رانا بشارت علی،ملک صابر اعوان, عثمان ظفر شانی بھٹہ،مہر علی،دانش مہر،دانش امین،ملک کاشف علی،ابدال مہار،اسرار اکبر اعوان،تیمور سکندر ڈوگر،وجاہیت اسلم،مصطفی سندھو،نوید ڈھلوں،وقار عباس،محمد مدثر،صدر آئی وائی ڈبلیو حمزہ بٹ،مدثر طور،مرزا امجد،راجہ مبشر،میاں طیب،ندیم جٹ ملک صابر اعوان،ملک فاروق اعوان،میاں نواز،رئیس جٹ،محسن چیمہ،عمر فاروق نمبردار اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر ممبر پنجاب اسمبلی سردار خالد نثار ڈوگر نے آئی ایس ایف بورے والا کی ساری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن بورے والا کے صدر رانا محسن علی منہاس اور سینیر نائب صدر نعیم جٹ جذبہ کا کہنا تھا کہ افطاری کا مقصد باہمی بھائی چارہ کو فروغ دینا اور نفرتوں کا خاتمہ کرنا ہے انہوں نے ثاقب اعجاز بھٹی سی ای او اعجاز الحسن فاؤنڈیشن کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔