وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا پوسٹ کرنے پر مقدمہ درج،ملزم گرفتار

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا پوسٹ کرنے پر پی ٹی آئی عہدیدار کے خلاف مقدمہ درج،ملزم گرفتار،تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے مقامی عہدیدار اختر حسین قریشی کی جانب سے گزشتہ روز ایک مقامی وٹس ایپ گروپ میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے ایک پوسٹ لگائی جس کی نشاندہی پر ایس ایچ او تھانہ گگو منڈی عدنان ٹیپو نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم اختر قریشی کو گرفتار کر لیا۔