اینٹی انکروچمنٹ سکواڈ نے گول چوک میں تجاوزات قائم کرنے پر 9 دوکانیں سیل کر دیں

بورے والا(چوہری اصغر علی جاوید سے)وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی بورے والا کی تجاوزات کے خلاف کاروائی،اینٹی انکروچمنٹ سکواڈ نے گول چوک میں تجاوزات قائم کرنے پر 9 دوکانیں سیل کر دیں،دوکانیں کے باہر قائم تجاوزات ختم کر دی گئیں،تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ کی سربراہی میں میونسپل کمیٹی بورے والا کے اینٹی انکروچمنٹ سکواڈ نے میونسپل افیسر ریگولیشن ملک غلام جیلانی کی زیر قیادت شہر سے تجاوزات کے خاتمہ کیلئے آپریشن کا آغاز کر دیا گیا اس سلسلہ میں آپریشن کا آغاز گول چوک سے کیا گیا جہاں دوکانوں کے باہر قائم تجاوزات کو ختم کر کے 9 دوکانوں کو سیل کر دیا گیا اور تجاوزات کا سامان ضبط کر لیا گیا اسسٹنٹ کمشنر بورے والا عبدالباسط صدیقی کا کہنا کہ وزیر اعلی پنجاب کے احکامات پر ہر ممکن طور پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا شہر سے ناصرف تجاوزات کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا بلکہ تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق کاروائی کی جائے گی اور شہر سے کوڑا کرکٹ کا بھی خاتمہ یقینی بنائیں گے۔