جاز کمپنی کی غیر معیاری اور ناقص سروس کی وجہ سے شہری شدید پریشان

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)جاز کمپنی کی غیر معیاری اور ناقص سروس کی وجہ سے شہری شدید پریشان،بار بار نشاندہی اور شکایات کے باوجود ابھی تک سروس میں بہتری نہ آ سکی،شہریوں کا اصلاح و احوال کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق شہر کے گنجان آباد علاقوں وڑائچ ٹاؤن،مدینہ کالونی،ڈی بلاک،آشیانہ سٹی اور لالہ زار ہاؤسنگ سوسائٹی سمیت بورے والا کے دیگر علاقوں میں جاز کمپنی کی غیر معیاری سروس صارفین کیلئے وبال جان بن گئی ہے فور جی کی بجائے ٹو جی انٹرنیٹ مہیاء ہونے لگی اس صورتحال سے تنگ صارفین کمپنی نمائندوں کو بار بار نشاندہی اور شکایت کر کے سروس بہتر بنانے کی درخواست کر چکے ہیں مگر کمپنی تاحال مسئلہ حل کرنے سے گریزاں اور صارفین بدترین ذہنی اذیت کا شکار ہو رہے ہیں شہریوں زاہد حسین مشہدی،نعیم اللہ،اویس شکور،خالد جبار اور سلیم طاہر بلوچ نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی مواصلات سمیت چیئرمین پی ٹی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ جاز کمپنی کی غیرمعیاری سروس اور خراب نیٹ ورک پر نوٹس لیتے ہوئے کمپنی کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ صارفین کی داد رسی ممکن ہو سکے۔