الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی ورکرز کا احتجاجی مظاہرہ،جعلی مینڈیٹ نامنظور

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی ورکرز کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ،جعلی مینڈیٹ نامنظور کے نعرے،احتجاج روکنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات،تفصیلات کے مطابق الیکشن 2024 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی کے سٹی صدر ملک فاروق احمد اعوان کی قیادت میں پی ٹی آئی کارکنان نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا احتجاج میں تحصیل صدر پی ٹی آئی غلام مصطفی بھٹی،سٹی جنرل سیکرٹری سردار راشد عظیم،آئی وائی ڈبلیو کے مرزا امجد نعیم،حسیب الرحمان ایڈووکیٹ،آئی ایس ایف کے صدر رانا محسن علی منہاس،سینئر نائب صدر آئی ایس ایف ملک معید یوسف،میاں محمد نواز،ساجد اکرم بھٹی اور دیگر راہنماوں نے شرکت کی احتجاجی مظاہرے میں کارکنان نے دھاندلی کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی زدہ الیکشن میں جعلی مینڈیٹ نامنطور ہے پی ٹی آئی کو ملک بھر میں اس دھاندلی کے ذریعے 90 جیتی ہوئی سیٹوں کا مینڈیٹ چرایا گیا ہے جسے ہم مسترد کرتے ہیں۔