بار ایسوسی کے انتخابات مکمل،وقاص اشفاق صدر،عبدالخالق آرائیں جنرل سیکرٹری منتخب

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بار ایسوسی کے انتخابات،چوہدری وقاص اشفاق بلامقابلہ صدر اور جنید عاصم ڈوگر بلامقابلہ جوائنٹ سیکرٹری،جبکہ پیرسکندر فرید الدین چشتی نائب صدر اور چوہدری عبدالخالق آرائیں بھاری اکثریت سے جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے،فنانس سیکرٹری کے عہدہ پر محمد نثار اور لائبریری سیکرٹری چوہدری معین اشرف بھی منتخب ہو گئے،تفصیلات کے مطابق بار ایسوسی ایشن بورے والا کے سالانہ انتخابات برائے سال 2024 کیلئے آج نائب صدر،جنرل سیکرٹری،جوائنٹ سیکریٹری اور لائبریری سیکرٹری کے عہدہ پر پولنگ تھی جبکہ صدارت کے عہدہ پر پہلے ہی چوہدری وقاص اشفاق آرائیں اور جوائنٹ سیکرٹری کے عہدہ پر جنید عاصم ڈوگر بلامقابلہ کامیاب ہو چکے ہیں الیکشن بورڈ کی طرف سے جاری کردہ نتائج کے مطابق نائب صدر کے عہدہ پر پیر سکندر فرید الدین چشتی نے 305 ووٹ حاصل کئے اور مدمقابل رانا لالہ عبدالغفار نے 229 ووٹ حاصل کئے جنرل سیکرٹری کے عہدہ پر چوہدری عبدالخالق آرائیں نے 393 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی انکے مدمقابل ملک خضر عباس نے 99 اور چوہدری مقصود احمد کمبوہ نے 44 ووٹ حاصل کئے فنانس سیکرٹری کے عہدہ پر محمد نثار نے 363 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی مدمقابل سجاد احمد خلجی نے 159 ووٹ حاصل کئے جبکہ لائبریری سیکرٹری کے عہدہ پر چوہدری معین اشرف 353 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی مدمقابل رانا محمد ارشد جعفری کو174 ووٹ ملے۔