خالد سلیم بھٹی کے صاحبزادوں نے اپنی برادری سمیت عاشق آرائیں کی حمایت کا اعلان کر دیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری عاشق آرائیں کو ایک اور کامیابی،سابق ایم پی اے خالد سلیم بھٹی کے صاحبزادوں نے اپنی برادری اور ووٹرز سمیت حمایت کا اعلان کر دیا،تفصيلات کے مطابق پی پی پی کے سابق ایم پی اے سردار خالد سلیم بھٹی(مرحوم) کے صاحبزادوں بیرسٹر شہزاد سلیم بھٹی اور ڈاکٹر عمر فاروق نے اپنی برادری اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی سابق چئیرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا اس حوالہ سے جہانگیر رائس ملز میں منعقدہ تقریب میں بیرسٹر شہزاد سلیم بھٹی اور ڈاکٹر عمر فاروق بھٹی نے کہا کہ ہم نے شہر کے وسیع تر مفاد اور اپنے ضمیر کے مطابق جو فیصلہ کیا ہے وہ کسی لالچ یا دباو میں آ کر نہیں کیا ہم ناصرف چوہدری عاشق کی مکمل سپورٹ کریں گے بلکہ ان کی کامیابی کیلئے اپنے وسائل بھی بروئے کار لائیں گے اس موقع پر چوہدری محمد عاشق آرائیں نے دونوں بھائیوں اور انکے تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس اعتماد کا اظہار انہوں نے مجھ پہ کیا ہے اسے ہرگز ٹھیس نہیں پہنچاوں گا اور سب مل کر اس شہر کی سیاست کو خاندانی سیاست سے پاک کریں گے۔