بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بجلی کے بعد سوئی گیس کے بلوں نے عوام کے ہوش اڑا دیئے،غریب محنت کش دیہاڑی دار کو 50ہزار کا بل بھیج دیا،محنت کش کا بجلی میٹر پہلے ہی بھاری بل ادا نہ کرنے پہ کٹ چکا ہے، دیگر صارفین کی بھی چیخیں، تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کے بعد اب گیس کی قیمتوں مین ناقابل برداشت اضافہ نے عوام کے اوسان خطا کردیئے غریب اور عام آدمی کے گیس کا بل 5سے 20ہزار تک پہنچ گیا بدترین مہنگائی میں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ نے شہریوں کے اوسان خطا کردیئے ہیں عام آدمی کے لیئے بجلی اور گیس کے بل ادا کرنا تو درکنار دو وقت کی روٹی پوری کرنا مشکل ہوگیا نواحی ابادی احاطہ شاہ نواز کے محنت کش چار بچونکے باپ محمد سجاد کو رواں ماہ سوئی گیس کا بل 50ہزار آگیا جبکہ گزشتہ ماہ بجلی کا بھاری بل ادا نہ کرنے کی وجہ سے اسکا بجلی کا کنکشن پہلے ہی کٹ چکا ہے سجاد نے کہا کہ اب تو وہ ان بلوں اور مہنگائی کے سامنے بے بس ہوچکا ہے بچوں سمیت خود سوزی کے علاوہ کوئی چارہ نہیں اس صورتحال میں مقامی شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے بجلی اور گیس کے نرخوں میں فوری کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

About Author


How can I help you? :)

20:40
Hide WhatsApp Form
ہم سے رابطہ کریں۔