خالد نثار،عائشہ نذیر،عارفہ نذیر سمیت 50 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج،9 کی عبوری ضمانت منظور

بورے والا(چوہدری اصغڑ علی جاوید سے)جلسہ کرنے پر پی ٹی آئی کے امیدواروں اور اہم راہنماوں سمیت 13 نامزد اور 50 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،ایڈیشنل سیشن جج نے 9 نامزد ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کر لی،تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی بورے والا کے ایس ایچ او خالد محمود کی مدعیت میں پی ٹی آئی کی امیدوار این اے 156 عائشہ نذیر جٹ،امیدوار پی پی 229 ڈاکٹر عارفہ نذیر جٹ،امیدوار پی پی 231 بیرسٹر خالد نثار ڈوگر،شہباز ڈوگر،شانی ڈوگر،راشد عظیم،فرقان یوسف کھوکھر،رضوان بھٹی،ندیم سندھو،صابر اعوان،شہباز قریشی،علی سفیان سلدیرا سمیت 50 نامعلوم افراد کے خلاف ملک پاکستان اور پاکستان کے قومی اداروں کے خلاف نعرے بازی،شر انگیز تقاریر اور لوگوں کو ملکی سالمیت کے خلاف اکسانے سمیت دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 231 بورے والا سردار خالد نثار ڈوگر نے الیکشن کمپین کے سلسلے میں اپنی رہائش گاہ پر ورکرز کنونشن منعقد کیا تھا جس پر مقامی انتظامیہ کی طرف سے کارروائی کی گئی ہے دریں اثناء ایڈیشنل سیشن جج بورے والا مرزا شاہد بیگ نے مقدمہ کے 9 نامزد ملزمان خالد نثار ڈوگر،عارفہ نذیر جٹ،عائشہ نذیر جٹ،شہباز حاکم قریشی،عقیل احمد شانی ڈوگر،محمد ندیم سندھو،رضوان بلی بھٹی اور سردار راشد عظیم ایڈووکیٹ کی طرف سے دی گئی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرتے ہوئے 24 جنوری کو ریکارڈ طلب کر لیا۔