مسلم لیگ(ن) ضلع بھر سے کلین سویپ کرے گی۔لیگی راہنماوں کا کنونش سے خطاب

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید)مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نواز شریف کی 26 جنوری کو بورے والا آمد اور 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں (ن)لیگ کا مشاورتی اجلاس نجی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں امیدوار قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں،سابق ایم این اے چوہدری فقیر احمد آرائیں،امیدوار صوبائی اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر،سابق صدور بار،مسلم لیگی عہدیداران،سابق ناظمین،سابق یوسیز چیئرمین،سابق کونسلرز بلدیہ و یوسیز،نمبرداروں اور دیگر نمائندہ شخصیات کے علاوہ سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی اس تقریب میں مسلم لیگ(ق) کے راہنماء و امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری صدیق یوسف آرائیں اور سابق وائس چیئرمین بلدیہ حاجی افتخار احمد بھٹی نے مسلم لیگ(ن) کے مکمل حمایت کا اعلان بھی کیا اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 26 جنوری کو اپنے قائد کا بورے والا آمد پرتاریخی استقبال کریں گے میاں محمد نواز شریف آئندہ وزیر اعظم بن کرترقی کے رکے ہوئے سفر کا دوبارہ آغاز کریں گے کارکن سمجھ لیں کہ ہمارا الیکشن 26 جنوری کو ہی ہو گا جب میاں صاحب کا والہانہ استقبال ہو گا مسلم لیگ (ن) ناصرف بورے والا بلکہ ضلع بھر سے کلین سویپ کرے گی 8 فروری کو شیر پر مہر لگا کر ثابت کریں گے بورے والا مسلم لیگ(ن) کا گڑھ اور مضبوط قلعہ ہے قائد کا ایسا استقبال کریں گے کہ دنیا دیکھے گی۔