زبانی دعووں کی بجائے عملی طور پر عوام کی خدمت کرنے والے ہی کامیاب ہونگے۔عاشق آرائیں

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی231 سابق چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں نے کہا ہے کہ عوام وراثتی سیاست سے شدید نفرت کرتے ہیں اور وہ اس فرسودہ سیاست سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں زبانی دعوﺅں کی بجائے عملی طور پر عوام کی خدمت کرنے والے ہی کامیاب ہونگے،برادریوں یا سیاسی جماعتوں پر قبضہ کر کے عوام کو بے وقوف بنانے والے موجودہ الیکشن میں شکست سے دوچار ہونگے میرے حلقہ کی عوام میری توقع سے بڑھ کر مجھے پذیرائی دے رہی ہے اور انشاءاللہ 8فروری کو وہ حقہ کے نشان پر مہر لگا کراپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواحی گاﺅں497 (ای بی) اور 437 (ای بی) بھٹو کالونی میں منعقدہ انتخابی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چوہدری عمران ارشاد،سابق چیئرمین یوسی چوہدری محمد اسحاق،سابق نائب ناظم میاں خالد حسین،چوہدری اطہر غفور،سابق کونسلر بلدیہ ملک رحمت علی اور دیگر نمائندہ شخصیات بھی موجود تھیں۔