چوہدری صدیق یوسف نے مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا

بورےوالا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما اور امید وار صوبائی اسمبلی چوہدری صدیق یوسف آرائیں نے الیکشن سےد ستبردار ہو کر مسلم ن کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں اور امیدوار صوبائی اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر ایڈووکیٹ نے گزشتہ شب اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پی پی حلقہ 231 سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما اور امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری صدیق یوسف آرائیں سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور انہیں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی حمایت کےلئے قائل کیا جس پر چوہدری صدیق یوسف آرائیں نے انتخابات میں دستبردار ہو کر ان کی حمایت کا اعلان کردیا اس موقع پر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ضلعی صدر منظور برکت ماڑی والا۔ میاں اصغر سلیم ۔ اور دیگر بھی موجود تھے۔