عائشہ نذیر،خالد نثار اور عارفہ نذیر نے مشترکہ انتخابی مہم چلانے کا اعلان کر دیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے آزاد امیدواران حلقہ این اے 156 عائشہ نذیر جٹ،امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 231 سردار خالد نثار ڈوگر اور حلقہ پی پی 229 ڈاکٹر عارفہ نذیر جٹ نے مشترکہ انتخابی مہم چلانے کا اعلان کر دیا،سیٹیں جیت کر عمران خان کی جھولی میں ڈالیں گے،تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی امیدوار قومی اسمبلی عائشہ نذیر جٹ،امیدوار صوبائی اسمبلی سردار خالد نثار ڈوگر اور امیدوار صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عارفہ نذیر جٹ نے کہا ہے کہ ہم سب عمران خاں کے سپاہی ہیں اور ایک ہی پینل کے تحت اپنی انتخابی مہم چلائیں ہمارے درمیان کوئی اختلاف نہیں کیونکہ ہمارا پارٹی قائد ایک ہے اور ہم انشاء اللہ یہ تینوں نشستیں جیت کر عمران خان کو تحفہ دیں گے انتخابی نشان چھین کر ہمیں الیکشن سے باہر کرنے یا کمزور کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہونے دیں گے عوام ہمارے ساتھ ہے اور بورے والا سے استحصالی ٹولے کا صفایا کریں گے۔