قوم کے معمار بنک میں اپنی فیسیں جمع کروانے کیلئے شدید سردی میں خوار ہو گئے

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)قوم کے معمار وہاڑی بازار میں واقع بنک میں اپنی فیسیں جمع کروانے کیلئے شدید سردی میں خوار ہو گئے،سیاسی و سماجی تنظیموں کے عہدیداروں کا اصلاح احوال کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق طلباء اور طالبات شدید سردی میں اپنی فیسیں جمع کروانے کیلئے وہاڑی بازار میں واقع پنجاب بنک کے باہر قطاروں میں کھڑے خوار ہونے لگے بنک میں اکاﺅنٹ ہولڈرز کا بھی رش ہونے سے دو یا تین طلباء کو اندر جانے کی اجازت ہے جس سے شدید سردی میں باہر کھڑے طلباء ٹھٹھر رہے جبکہ وہاں پر واش روم نہ ہونے کی وجہ سے طلباء و طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے سیاسی و سماجی تنظیموں کے عہدیداروں چیئرمین تحفظ ماحولیات اصغر علی جاوید،سدھار ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن بورے والا کی چیئرپرسن صائمہ بتول،سوشل ویلفیئر اینڈ کمیونٹی ڈوپلمیٹ سوسائٹی رجسٹرڈ بورے والا کے صدر شیر خان کھچی اور دیگر نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ طلباء و طالبات کی فیسیں جمع کروانے کیلئے ان کے متعلقہ گورنمنٹ اور نجی تعلیمی اداروں میں کاﺅنٹر بنائے جائیں یا ان کے تعلیمی اداروں کے سربراہان اپنے کلرکوں کی ڈیوٹی لگائیں کہ وہ طلباء سے فیسوں کی رقم لیکر بنکوں میں جمع کروائیں جس سے طلباء و طالبات پریشانی اور خوار ہونے سے بچ سکیں۔