آئندہ الیکشن میں بورے والا کی تقدیر سے کھیلنے والے ناکام ہونگے۔عاشق آرائیں

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)سابق چئیرمین بلدیہ و امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری محمد عاشق آرائیں نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں بورے والا کی تقدیر سے کھیلنے والے ناکام ہونگے عوام میں جو شعور بیدار ہوا ہے اس سے روائتی اور خاندانی سیاست کا خاتمہ ہو گا عوام ووٹ کی طاقت سے اپنے حقیقی نمائندوں کا انتخاب کریں گے میں نے بطور چئیرمین بلدیہ پوری نیک نیتی سے عوام کی جو خدمت کی ہے اسی کی وجہ سے آج ہر محلے اور گاوں میں عوام کی پذیرائی مل رہی ہے انشاء اللہ عوام کی طاقت سے کامیابی حاصل کر کے اس شہر کی تمام محرومیوں کا ازالہ کرونگا اور بلاتفریق عوام کی خدمت کرونگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز 525(ای بی، 461(ای بی) اور دیگر مقامات پر اپنی انتخابی مہم کے سلسلہ میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق نائب ناظم میاں خالد حسین،سابق ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی میاں محمد شہباز،سابق چئرمین یو سی چوہدری محمد اسحاق،سابق کونسلر بلدیہ ملک رحمت علی،عبدالخالق ٹھیکہ،چوہدری اطہر غفور اور دیگر نمائندہ شخصیات بھی موجود تھیں۔