وکلاء کی گرفتاریوں اور گھروں پر چھاپوں کے خلاف بار ایسویس ایشن کی احتجاجی ریلی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بار ایسوسی ایشن کی پولیس کے خلاف ہڑتال دوسرے روز بھی جاری،وکلاء کی گرفتاریوں اور انکے گھروں پر چھاپوں کے خلاف احتجاجی ریلی،ڈی پی او وہاڑی کے فوری تبادلے کا مطالبہ،ڈی پی او کے تبادلہ تک ہڑتال جاری رہے گی،تفصیلات کے مطابق بار ایسوسی ایشن بورے والا کی جنرل سیکرٹری راحیلہ منور کی کال پر بورے والا بار میں وکلاء نے پولیس کی جانب سے انتخابی امیدواران کے تجویز اور تائید کنندہ وکلاء کی گرفتاریوں اور انکے گھروں میں چادر چار دیواری کا تقدس پامال کئے جانے کے خلاف آج دوسرے روز بھی مکمل عدالتی بائیکاٹ کیا سیکرٹری بار راحیلہ منور اور سابق صدر و سابق صوبائی وزیر چوہدری محمود اختر گھمن کی زیر قیادت سابق صدر بار ملک فرقان یوسف،عدنان ڈوگر،رمضان خان اور دیگر وکلاء نے احتجاجی ریلی نکالی جس میں پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور ڈی پی او وہاڑی پر الزام عائد کیا کہ وہ اپنی فورس کے ذریعے کالے کوٹ کی توہین کروا رہے ہیں بدترین پولیس گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے وکلاء کا کہنا تھا کہ ڈی پی او وہاڑی کا فوری تبادلہ نہ کیا گیا تو ہمارا یہ احتجاج جاری رہے گا۔