کرپشن کو معاشرے کی جڑوں سے ختم کرنا ناگزیر ہے۔سردار ظفر اقبال ڈوگر ڈی ایس پی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈی ایس پی سردار ظفر اقبال ڈوگر نے کہا ہے کہ سب سے پہلے ہمیں کرپشن کو اپنے معاشرے کی جڑوں سے ختم کرنا ہے کیونکہ کرپشن ایک ناسور ہے کرپشن کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے اور اس ناسور کو ختم کر کے دم لیں گے،کرپشن ہمارے معاشرے کا بہت بڑا مسئلہ ہے اس ناسور کو معاشرے سے ختم کرنے کی جدوجہد جاری رہے گی اور ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کے عزائم کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ایسے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سدھار ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام اور ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے تعاون سے انٹرنیشنل اینٹی کرپشن ڈے کی تقریب کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینار سے (ر) پرنسپل گورنمنٹ کالج پروفیسر آر اے راشد سدھو،ڈپٹی ایجوکیشن آفییسر زنانہ صدف نذیر،ضلعی صدر مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ منظور برکت ماڑی والا،عبدالروف چوہدری،زاہد حسین مشہدی،محمد شیر خاں کھچی،اکرام الحق ثاقب اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن پاکستان کا نہیں بلکہ عالمی مسئلہ ہے قانون کے مطابق ہر کام کرنے سے ہی رشوت خوری کا خاتمہ ممکن ہے کرپشن تو اس صفائی اور سفاکی سے ہو رہی ہے کہ اس کو پکڑنے کیلئے جدید طریقہ کار کا استعمال بہت ضروری ہے اس موقع پر سول سوسائٹی نیٹ ورک کے پیٹرن انچیف شیخ شہزاد مبین،سدھار ڈویلمنٹ آرگنائزیشن کی چئیرپرسن صائمہ بتول،جنرل سیکرٹری انجمن تاجران شیخ عابد فاروق،ہیلتھ ڈیپارمنٹ محمد انور شاہد،ڈبلیو ایچ او میڈم مہتاب،خالدہ روبین،سابق چئیرمین یوسی آفتاب احمد ایڈووکیٹ کے علاوہ دیگر نمائندہ شخصیات بھی موجود تھیں یاد رہے کہ ورلڈ اینٹی کرپشن ڈے کے موقع پر سدھار ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے تعاون سے ہر سال یہ دن ضرور منایا جاتا ہے۔