ون ڈش کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر ان ایکشن،تین مقدمات اور ڈیڑھ لاکھ جرمانہ

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بورے والا عبدالباسط صدیقی نے مختلف میرج ہال کہ چیکنگ کی اور ون ڈیش کی خلاف ورزی پر 3 مقدمات کا اندراج اور ایک لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا،ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے کہا ہے کہ ون ڈیش اور اوقات کار کی پابندی پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے بلاتفریق کاروائیاں جا رہی ہیں کسی بھی میرج ہال میں ون ڈیش کی خلاف ورزی اور رات 10 بجے کے بعد شادی ہال کو کھلے رہنے کی ہرگز اجازت نہیں ہے گھروں میں شادی کی تقریبات پر بھی ون ڈش کی پابندی عائد ہو گی ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں ون ڈش کی پابندی کے قانون پر من و عن عملدرآمد کروایا جائے حکومت پنجاب کے اس اقدام سے عام آدمی اور سفید پوش طبقے کو ریلیف ملے گا۔