یورپی آڈٹ فریم ٹیم کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ،ٹِم نے ہسپتال کو آئی ایس او سرٹیفائیڈ کر دیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ٹی ایچ کیو بورے والا سمیت ضلع وہاڑی کے تینوں سرکاری ہسپتالوں کو آئی ایس او سرٹیفائیڈ کر دیا گیا،یورپی آڈٹ فریم ٹیم کا تینوں ہسپتالوں کا دورہ،فراہم کردہ طبی سہولتوں کا جائزہ،تفصیلات کے مطابق یورپی آڈٹ فریم ٹیم نے گزشتہ دنوں ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا،ڈی ایچ کیو وہاڑی اور ٹی ایچ کیو میلسی کا دورہ کیا جس میں انہوں نے تینوں ہسپتالوں میں فراہم کردہ طبی سہولیات کا جائزہ لیکر تمام تکنیکی معاملات کی چھان بین اس ٹیم کی رپورٹ پر تینوں ہسپتالوں کو آئی ایس او سرٹیفیکیٹ جاری کر دیئے گئے آئی ایس او سرٹیفکیٹس کے اجراء پر ڈی سی وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے کہا ہے کہ یہ ہمارے ضلع کیلئے اعزاز کی بات ہے اور یہ اعزاز ہسپتالوں کی انتظامیہ اور عملہ کی دن رات محنت کا نتیجہ ہے اس حوالہ سے کمشنر ملتان ڈویژن کی ہدایت پر تینوں ہسپتالوں کی کڑی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔