اولمپئین سرور ہاکی کلب دیپا لپور نے ضیاء ہاکی کلب ہارون کو ہرا دیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بیاد خواجہ عبد الشکور الدین ناگوری چشتی ہاکی ٹورنامنٹ میں اولمپئین سرور ہاکی کلب دیپا لپور نے ضیاء ہاکی کلب ہارون کو ہرا دیا،تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکول میں جاری خواجہ عبد الشکور الدین ناگوری چشتی ہاکی ٹورنامنٹ کے سلسلہ میں ضیاء ہاکی کلب ہارون آباد اور اولمپئین سرور ہاکی کلب دیپالپور کی ہاکی ٹیموں کے مابین میچ کھیلا گیا جو مقررہ وقت پر بغیر کسی گول کے برابر رہا جس پر دونوں ٹیموں کو پانچ پانچ پینلٹی اسٹروک دئیے گئے اولمپئین سرور ہاکی کلب نے تین کے مقابلہ میں پانچ گول کر کے میچ کو جیت لیا میچ کے مہمانِ خصوصی سابق ضلعی چیئرمین سی پی ایل سی وہاڑی سہیل صابر چوہدری اور محمد ہاشم تھے میچ شروع ہونے سے قبل ان کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کروایا گیا میچ کو ایمپائر شیخ دلدار اسلم اور شیخ نثار اسلم نے سپروائز کیا اس موقع پر سابق سیکرٹری ڈی ایف اے وہاڑی اصغرعلی جاوید،سابق ہاکی پلیئر عبداللطیف غزنوی اور دیگر بھی موجود تھے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے