خواجہ عبدالشکور ہاکی ٹورنامنٹ سرور اولمپیئن ہاکی اکیڈمی دیپالپور نے جیت لیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)42 واں آل پنجاب خواجہ عبدالشکور الدین ناگوری چشتی ہاکی ٹورنامنٹ سرور اولمپیئن ہاکی اکیڈمی دیپالپور نے جیت لیا،فائنل میں ڈی ایچ اے وہاڑی کو دو صفر سے شکست دیدی،سابق ایم پی اے چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے،تفصیلات کے مطابق میجر طفیل شہید(نشان حیدر) ہاکی کلب کے زیر اہتمام گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکول کی گراونڈ میں کھیلے جانے والے 42 ویں آل پنجاب خواجہ شکور الدین ناگوری چشتی ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ سرور اولمپیئن ہاکی اکیڈمی دیپالپور اور ڈی ایچ اے وہاڑی کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا فائنل میچ کے مہمان خصوصی سابق ایم پی اے چوہدری ارشاد احمد آرائیں تھے فائنل میں سرور اولمپیئن ہاکی اکیڈمی کی ٹیم نے ڈی ایچ اے وہاڑی کو صفر کے مقابلہ میں دو گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا مہمان خصوصی چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے دونوں ٹیموں میں ٹرافیاں اور دیگر انعامات تقسیم کئے ڈائریکٹر ٹورنامنٹ سابق اولمپیئن خواجہ محمد جنید تھے چئیرمین ٹورنامنٹ کمیٹی چوہدری ظہیر گجر جبکہ سیکرٹری ٹورنامنٹ کمیٹی شیخ محمد اسلم تھے فائنل میچ کی تقریب میں سابق صدر بار نوید احمد چیمہ،پرنسپل ایم سی ماڈل ہائی سکول چوہدری خالد مجید،سیکرٹری ڈی ایف اے اصغر علی جاوید(کامریڈ)،صدر پریس کلب چوہدری اصغر علی جاوید،نمائندہ پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن چوہدری طاہر شریف گجر،سابق ناظم پیر بختیار عالم چشتی،ڈائریکٹر پنجاب کالج پروفیسر مجید اکبر،ڈائریکٹر سٹار انسٹیٹیوٹ عبدالطیف غزنوی،محمد عبداللہ دیول(ٹوبہ ٹیک سنگ)،سابق کونسلر سیٹھ اسرار خالد،ڈاکٹر محمد سرور،پاکستان واپڈا کے سابق ہاکی کوچ شیخ ندیم پرویز،چوہدری محمد رمضان گجر،چوہدری طاہر سلیم اور دیگر نمائندہ شخصیات نے بھی شرکت کی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے