بورے والا بار کے مختلف گروپوں نے ہمایوں شکیل کی حمایت کا اعلان کر دیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بورے والا بار کے مختلف گروپوں اور برادریوں کے وکلاء نے صدر بار کے الیکشن میں چوہدری ہمایوں شکیل چیمہ کی حمایت کا اعلان کر دیا،تفصیلات کے مطابق بار ایسوسی ایشن کے سال 2024 کے انتخابات کے سلسلہ میں بار کے موجودہ صدر چوہدری ہمایوں شکیل چیمہ ایڈووکیٹ نے ممبران کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں مختلف برادریوں اور وکلاء کے مختلف گروپوں کے سربراہوں،سینئر اور ینگ وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور آئندہ بار کے انتخابات میں صدارت کے امیدوار چوہدری ہمایوں شکیل چیمہ ایڈووکیٹ کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ان میں چوہدری مشتاق احمد آرائیں،سابق صدر رانا عبدالرحیم،میاں محمد ادریس،میاں شاہد یعقوب آرائیں،میاں جہانگیر آرائیں،چوہدری غلام رسول آرائیں،عدیل اکرم آرائیں،چوہدری شاہنواز آرائیں،شہزاد خرم مجید گجر،چوہدری اسلم گوجر،میاں عثمان جوئیہ،آفتاب خان ساہوکا،رانا عمر انرحیم،چوہدری فیاض احمد بھٹہ،حاجی رشید احمد،بیرسٹر شہزاد سلیم،مبین احمد بھٹی،سردار ساجد احمد ڈوگر،محمد جاوید شاہین،سردار محمد اقبال ڈوگر،چوہدری محمد ارشد،رمضان خان،ملک ذوالفقار اعوان،ملک اشتیاق احمد اعوان،ملک فاروق اعوان،سید وسیم حیدر رضوی،فیاض خان تجوانہ،نورین اسلم بھٹی،مس تسلیم اختر چوہان،آمنہ عطاء،فاروق خلجی،ابوبکر آرائیں،اظہر چوہان،جاوید مجید رانا،رانا شاہد فانی،احسان الٰہی چیمہ،چوہدری ارشاد احمد چوہان،چوہدری سرور لقمان گجر،رانا الطاف حسین،سردار داود احمد ڈوگر کے علاوہ وکلاء کی کثیر تعداد شریک تھی۔