چوہدری قربان چوہان اور عاشق آرائیں نے ویسٹرن انٹر پرائزز کی نئی برانچ کا افتتاح کر دیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ویسٹرن انٹرپرائزز کے چیف ایگزیکٹو نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کیلئے بیرون ممالک اعلی تعلیم کا حصول وقت کی اہم ضرورت ہے،مختلف ممالک میں پاکستانی طلباء و طالبات کیلئے تعلیم کا حصول یقینی بنانے کیلئے ہمارا ادارہ مکمل راہنمائی فراہم کر رہا ہے نوجوان نسل کے اعلی تعلیم کے حصول سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی تعلیم کے میدان میں ترقی کے بغیر اب دنیا میں ترقی ناممکن ہے اس لئے ہمیں نوجوان نسل کی صحیح خطوط پر راہنمائی کر کے انہیں روشن مستقل کی نئی راہوں پر گامزن کرنا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ای بلاک میں ویسٹرن انٹر پرائزز کی نئی برانچ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کے میزبان مقامی ڈائریکٹر ویسٹرن انٹرپرائزز لالہ شمشیر علی بھٹی تھے جبکہ اس افتتاحی تقریب میں سابق ایم این اے چوہدری قربان علی چوہان،سابق چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں،صدر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی چوہدری احتشام داود،جنرل سیکرٹری چوہدری عمیر ماجد،پی ایم کے سابق صدور ڈاکٹر مقصود احمد شیخ،ڈاکٹر عمران سمیع اللہ،سابق کونسلر شیخ عمران اسلم اور دیگر نمائندہ شخصیات بھی موجود تھیں۔