جرائم پیشہ افراد کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ایس ڈی پی او سردار ظفر ڈوگر

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ایس ڈی پی او سرکل بورے والا سردار ظفر ڈوگر نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور شہریوں کیلئے امن و امان کو ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاون محمد اکرام چوہدری کے ہمراہ پریس کلب بورے والا کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق اور ڈی پی او وہاڑی کی ہدایات پر سرکل پولیس بورے والا شہریوں کے مسائل کے حل،علاقہ سے چوروں ڈکیتوں اور منشیات فروشوں کے خاتمہ کیلئے سرگرم عمل ہے انکا مزید کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ پریس کلب بورے والا نے ہمیشہ مثبت صحافت کو فروغ دیا ہے شہریوں کے مسائل حل کروانے،اداروں اور عوام الناس کے درمیان رابطوں میں پریس کلب بورے والا کا کردار مثالی ہے انہوں نے مزید کہا کہ پریس کلب بورے والا کی اسٹیٹ آف دی آرٹ بلڈنگ قابل تعریف ہے صدر پریس کلب چوہدری اصغر علی جاوید اور تمام عہدیداران و ممبران نے ڈی ایس پی سردار ظفر ڈوگر اور ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاون چوہدری اکرام کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا۔