وہاڑی بازار انٹری گیٹ کے ساتھ تجاوزات ختم،شہریوں کا اسسٹنٹ کمشنر کو خراج تحسین

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)شہر کے سیاسی و سماجی اور سول سوسائٹی کے عہدیداروں نے وہاڑی بازار انٹری گیٹ کے ساتھ ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیدا کرنے والی تجاوزات ختم کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی عبدالباسط صدیقی کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا کہ تجاوزات ختم ہونے سے ٹریفک کی روانی بحال ہو گئی ہے انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو تجویز دی کہ اب اس جگہ پر پھول اور پودے لگا کر خوبصورت بنایا جائے تا کہ دوبارہ وہاں پر تجاوزات نہ ہو سکے انہوں نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ وہاڑی بازار پل نہر نزد مسجد غلامان مصطفیٰ چوراہے پر بھی خوبصورت ماڈل بنایا جائے جس سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا۔