تھانہ صدر پولیس اور خطرناک ڈاکووں کے مابین پولیس مقابلہ،دو ڈاکو گرفتار جبکہ ایک فرار

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تھانہ صدر کی حدود میں خطرناک ڈاکووں کے ساتھ پولیس مقابلہ،مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش میں مسلح موٹر سائیکل سواروں کی پولیس پر فائرنگ،جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی،ڈی ایس پی کی زیر قیادت پولیس کی بھاری نفری نے تعاقب کر کے ایک زخمی ڈاکو کو مکئی کی فصل سے اور دوسرے کو فرار ہوتے اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا،تیسرا ڈاکو فرار،گرفتاری کیلئے تعاقب جاری،تفصیلات کے مطابق واردات کی نیت سے بستی الہ آباد میں گھومنے والی مشکوک موٹر سائیکل سواروں کی اطلاع ملتے ہی گشت پر موجود ایس ایچ او تھانہ صدر مجاہد خاں بلوچ کی قیادت میں پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو تین مسلح موٹر سائیکل سواروں نے پولیس پر فائرنگ کر دی جوابی فائرنگ سے ڈاکو مکئی کی فصل میں جاچھپے جس کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی عمر فاروق بلوچ بھی بھاری نفری کے ہمراہ پہنچ گئے مکئی کی فصل کے سرچ آپریشن کے دوران ایک ڈاکو اسلحہ سمیت زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ڈاکووں کا پیدل تعاقب کیا تو تھوڑی دور جا کر اسکا دوسرا ساتھی بھی اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا تیسرا ڈاکو پیدل فرار ہو گیا جس کا تعاقب جاری ہے زخمی ڈاکو کی شناخت اللہ رکھا کے نام سے اور دوسرے کی شناخت ماجد کے نام ہوئی جو ڈکیتی و اقدام قتل جیسی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے زخمی ڈاکو کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر کے پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی۔