ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شازب سعید نے بورے والا میں ای سہولت کورٹ کا افتتاح کر دیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی نے بورے والا میں ای سہولت کورٹ کے منصوبے کا افتتاح کر دیا،ای کورٹس کے قیام سے حوالاتیوں اور قیدیوں کے آن لائن بیانات بھی قلمبند ہو سکیں گے،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی شاذب سعید نے بورے والا میں ای سہولت کورٹ کے آن لائن منصوبے کا افتتاح کر دیا افتتاحی تقریب سے خطاب میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاذب سعید کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے ویژن کے مطابق صوبے بھر میں ای سہولت کورٹس قائم کی جا رہی ہیں اس حوالہ سے ضلع وہاڑی کے تمام کورٹس میں اس نئے آن لائن سسٹم کا آغاز ہو چکا ہے اس نئے ای سہولت کورٹس کے قیام کے بعد فوجداری مقدمات میں پیش ہونے والے حوالاتیوں اور قیدیوں کی آن لائن حاضری اور انکے بیانات بھی قلمبند کیے جا سکیں گے عدالتوں میں چھٹیوں کے دوران عدالتوں میں پیشی والے ملزمان کو عدالتوں میں پیش کرنے کی بجائے ان کی حاضری اس نئے سسٹم کے تحت لائن لگائی جا سکے گی جبکہ جیل سے مقدمات کی آن لائن سماعت بھی انہی نئی ای سہولت کورٹس کے ذریعے ہو سکیں گی اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز بورےوالا رانا خلیل احمد خان،مرزا شاہد بیگ،شہزاد اسلم،نقیب شہزاد،ملک محمد عاصم،ایڈیشنل سیشن جج وہاڑی محمد یاسر حیات،سینیئر سول جج سول ڈویژن خالد یعقوب وڑائچ،سول ججز بورے والا میاں محمد حسن سندھو،تجمل حسین،علیم ضیاء،مدیحہ ذوالفقار،شجاعت ریاض گوندل،حافظ محمد فاروق اور اصف علی بھی موجود تھے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی شاذب سعید نے مزید کہا کہ قیدیوں کو ڈسٹرکٹ جیل سے ان لائن سماعت کی سہولت میسر آئے گی اور چالان کی عدم دستیابی پر جیل سے ہی ان لائن سماعت ہو گی جس سے قیدیوں اور حوالاتیوں کو جیل سے عدالتوں میں پیشی کے لانے پر ہونے والے اخراجات میں بھی کمی واقع ہو گی۔