جمعیت علماء اسلام کی فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل کے خلاف ریلی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل کے خلاف جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی جو پریس کلب کے باہر جلسہ کے بعد اختتام پزیر ہوئی جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر قاری شاہین نے کہا کہ امت مسلمہ کو ایک جسم کی مانند یکجا ہو کر کفار کے گروہ میں شامل اسرائیل،امریکا اور ان کے اتحادیوں کے خلاف جہاد کا اعلان کرنا چاہے دیگر مقررین تحصیل امیر قاری شاہ محمد،قاری یاسر مسعود راشدی اور مولانا سید ناصر حسین شاہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سفارتی سطح پر پورے مسلم حکمرانوں کو ساتھ ملا کر اسرائیل کے خلاف کھڑے ہو جائے اسرائیل نہتے فلسطینیوں پر ممنوعہ گولہ بارود کی بارش کر کے جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے اور غزہ کی ناکہ بندی کر کے پانی اور بجلی بند کر کے ان کا عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت اسلامی امہ کو متحد ہو کر مظلوم فلسطینیوں کے حقوق کیلئے فوری طور پر لائحہ عمل اختیار کرنے کی ضرورت ہے اس موقع پر مولانا اسلم فاروقی،حافظ عبدارحمن،عثمان یونس،حاجی مدثر اور دیگر بھی موجود تھے۔