انجمن پٹواریاں ضلع وہاڑی اور تحصیل بورے والا کے عہدیداران کا انتخاب

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)انجمن پٹواریاں ضلع وہاڑی اور تحصیل بورے والا کے عہدیداران کا انتخاب،ملک محمد سرور ضلعی صدر اور حاجی غلام فخرالدین جنرل سیکرٹری منتخب،تفصیلات کے مطابق انجمن پٹواریاں ضلع وہاڑی اور تحصیل بورے والا کے نئے عہدیداران کا انتخاب کیا گیا جس میں اتفاق رائے سے ملک محمد سرور کو ضلعی صدر،غلام فخرالدین جنرل سیکرٹری جبکہ تحصیل بورے والا کیلئے چوہدری طاہر جاوید کو دوسری مرتبہ صدر اور محمد کلیم کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا نومنتخب ضلعی صدر ملک محمد سرور،جنرل سیکرٹری غلام فخرالدین اور دیگر عہدیدارن نے کہا ہے کہ ہمیں جو ذمہ داری سونپی گئی ہے اسے پوری ایمانداری سے ادا کریں گے اپنے محکمہ کے ملازمین کے حقوق کا دفاع ہماری اولین ترجیح ہے ملازمین کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے پنجاب حکومت نے پینشن رولز اور لیو ان کیشمنٹ کے رولز میں تبدیلی کر کے لاکھوں ملازمین کا معاشی قتل کیا ہے جس کے خلاف ہماری جدوجہد مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی اس موقع پر تمام پٹواریوں نے حاجی شوکت علی اور ممتاز احمد بھٹی کی پٹواریوں کی حقوق کے حصول کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔