پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کے باوجود اشیاء ضروریہ کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کے باوجود اشیاء ضروریہ کی قیمتیں کم نہ ہو سکیں،روزمرہ استعمال کی تمام اشیاء پرانی قیمتوں پر فروخت،عوام ریلیف کے منتظر،حکومت کی جانب سے گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں 40 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 15روپے واضع کمی کئے جانے کے بعد بھی مارکیٹ میں تمام اشیاء ضروریہ چینی،دالیں،گھی،صابن،چاول،دودھ،دہی،پھل،سبزیاں،انڈے دیگر کھانے پینے کی اشیاء کے علاوہ دیگر اشیاء ضروریہ جنکی قیمتیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ہی بڑھا دی جاتی تھیں اب اس حالیہ بڑی کمی کے بعد عوام کیلئے کسی بھی چیز کی قیمت میں کمی نہ ہونے سے کوئی ریلیف نظر نہیں آ رہا لوکل روٹس پر چلنے والی ٹرانسپورٹ کے کرایہ جات میں بھی کوئی کمی دیکھنے کو نہیں ملی رکشہ کے کرایہ میں بتدریج ہونے والے اضافہ میں بھی کوئی کمی نہیں کی گئی جس سے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کے علاوہ کسی اور چیز میں کوئی ریلیف نہیں ملا اس صورتحال میں شہریوں نے ڈی سی وہاڑی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔