پی ٹی آئی کے سینئر راہنماء چوہدری اعجاز اسلم ضمانت پر رہا ہوتے ہی پھر گرفتار

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پی ٹی آئی کے سینئر راہنماء چوہدری اعجاز اسلم ضمانت پر رہا ہوتے ہی پھر گرفتار،پولیس نے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا،اعجاز اسلم کی نظر بندی ختم ہونے کے بعد 10 مئی کے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا تھا جس میں گزشتہ روز ضمانت ہو گئی تھی،تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر راہنماء چوہدری اعجاز اسلم جن کو گزشتہ روز مقامی سول جج/علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت سے بعداز گرفتاری ضمانت پر رہائی کا حکم دیا گیا تھا عدالتی روبکار ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی پہنچتے ہی انہیں وہاں سے رہا کر دیا گیا لیکن جیل کے باہر پہلے سے موجود پولیس نے انہیں باہر نکلتے ہی نامعلوم مقدمہ میں گرفتار کر کے خفیہ جگہ منتقل کر دیا پولیس کی اس کاروائی پر پی ٹی آئی سمیت دیگر شہری حلقوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بلاجواز گرفتاری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔