سوشل میڈیا میں وائرل ہونے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔کاشف رسول

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پیپلز پارٹی ضلع وہاڑی کے سینئر نائب صدر کاشف رسول بھٹی نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے متعلق ان کے بارے سوشل میڈیا میں وائرل ہونے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی صدر پیپلز پارٹی حاجی عنایت اللہ وسیئر اور ڈپٹی جنرل سیکریٹری ضلع مرتضیٰ چوہان کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بارے میں ان کے مؤقف کے بغیر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں اس موقع پر ڈپٹی جنرل سیکریٹری ضلع وہاڑی مرتضیٰ چوہان اور سٹی صدر حاجی عنایت اللہ وسیئر نے کہا کہ وہ کاشف رسول بھٹی سینئر نائب صدر پی پی پی ضلع وہاڑی کے بارے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی بے بنیاد خبروں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔